Chicken Aur Khobani Ke Samosay Tips in Urdu - Chicken Aur Khobani Ke Samosay Totkay - Tip No. 6011

Urdu Totkay Chicken Aur Khobani Ke Samosay چکن اور خوبانی کے سموسے (Tip No. 6011) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Aur Khobani Ke Samosay Recipe In Urdu

چکن اور خوبانی کے سموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6011

چکن بریسٹ کو دھو کر اس پر لہسن اور نمک لگائیں اور درمیانی آنچ پر پکا کر چکن کا اپنا پانی خشک کر لیں ۔
ٹھنڈا کر کے چاپر میں ڈال کر موٹا موٹا قیمہ بنالیں ،پھر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ایک کھانے کے چمچ بنا سپتی گھی میں فرائی کریں اور اس میں زیرہ ،نمک اور لال مرچ ڈال کر بھو نیں ۔ آخر میں با ریک کٹی ہوئی خوبانی اور چکن کاقیمہ ڈال کر اچھی طر ح بھو نتے ہوئے چو لہے سے اتار لیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کردیں ۔
سموسے بنانے کے لئے پین میں تین چو تھائی پیالی پانی ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں نمک ،آدھا چائے کا چمچ سفید زیرہ اور تین کھانے کے چمچ بناسپتی گھی شامل کر دیں ۔ چو لہے سے اتار کر ڈیڑھ پیالی میدہ ڈال کر ملائیں اور ٹھنڈا ہونے پر خشک میدہ چھڑ کتے ہوئے گوندھ لیں۔
اس میدے کے چو کور سموسے بیل کر اس میں تیار کی ہوئی فلنگ رکھیں اور اسے خو شمنا بنانے کے لئے اوپر والے حصی کو پٹیوں کی طرح کاٹ لگائیں ۔ بناسپتی گھی میں سنہری فرائی کر لیں ۔

More From Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks