Chicken Bhindi Masala Tips in Urdu - Chicken Bhindi Masala Totkay - Tip No. 7814

Urdu Totkay Chicken Bhindi Masala چکن بھنڈی مصالحہ (Tip No. 7814) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Bhindi Masala Recipe In Urdu

چکن بھنڈی مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7814

چکن کو صاف دھو کر اس پر نمک، ادرک لہسن، ہلدی اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ کو دہی میں ملا کر لگا دیں۔

بڑے سائز کی بھنڈیاں لے کر صاف دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور سرے کاٹ کر درمیان میں مصالحہ بھرنے کے لئے چیرا لگا دیں۔

خشک فرائنگ پین میں دھنیا، زیرہ، رائی، کلونجی، میتھی دانہ اور سونف کو بھون کر نکال لیں اور فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں۔

بھنے ہوئے مصالحوں کو کوٹ لیں اور ٹماٹر گلنے پر اس میں ڈال کر نمک شامل کر کے بھون لیں۔

مصالحہ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو اسے تھوڑا تھوڑا بھنڈیوں میں بھر دیں اور اچھی طرح دبا کر بند کر کے فریج میں رکھ دیں۔

پین میں کوکنگ آئل کو گرم کر کے اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں پھر اس میں چکن ڈال کر ڈھک دیں۔

درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چکن کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں مصالحہ بھری بھنڈیوں کو رکھ دیں۔

اگر مصالحہ بچا ہوا ہو تو چکن میں ڈال دیں، ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

اس مزیدار ڈش کا نان یا پراٹھوں کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Bhindi Okra