Crispy Bhindian Tips in Urdu - Crispy Bhindian Totkay - Tip No. 2232

Urdu Totkay Crispy Bhindian کرسپی بھنڈیاں (Tip No. 2232) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Crispy Bhindian Recipe In Urdu

کرسپی بھنڈیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2232

اشیاء:
بھنڈیاں ایک پاؤ
بیسن 50گرام
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ دس عدد
گرم مصالحہ(پس اہوا) ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
لیموں (رس نکال لیں) دو عدد
کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کرنے کے لئے
ترکیب:
اچھی طرح دھو کر خشک کی ہوئی بھنڈیاں لے کر درمیان سے لمبائی میں دو حصہ کر یں اور ہری مرچیں بھی اسی طرح کاٹ لیں۔ کسی کھلے منہ کے برتن میں بھنڈیوں اور مرچوں پر بیسن ، نمک، پسا گرم مصالحہ، چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر انہیں یکجان کر یں تاکہ مصالحہ اور بیسن بھنڈیوں اور مرچوں پر اچھی طرح لپٹ جائے۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس آمیزے کو کرپسی ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں اور روٹی چاولوں کے ساتھ نوش کر یں۔

More From Bhindi Okra