Chicken Masala Dar Salad Tips in Urdu - Chicken Masala Dar Salad Totkay - Tip No. 1373

Urdu Totkay Chicken Masala Dar Salad چکن مصالحہ دار سلاد (Tip No. 1373) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Ke Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Masala Dar Salad Recipe In Urdu

چکن مصالحہ دار سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1373

اشیاء:
چکن گوشت ایک کلو گرام
دہی ایک پیالی
دار چینی ایک ٹکڑا
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
بڑی الائچی ایک ٹی سپون(دانے)
گھی تین گرام
لونگ دو عدد
سیاہ مرچ تین عدد
سیاہ مرچ تین عدد(دانے)
سلاد چند عدد پتے
سرخ مرچ آدھا ٹی سپون
چینی بیس گرام
نمک آدھا ٹی سپون
ادر ک کٹا ہوا بارہ گرام
سیسم آئل بارہ ملی لیٹر
سرکہ 60ملی لیٹر
بادام پسے ہوئے ڈیڑھ ملی لیٹر
بادام پسے ہوئے ڈیڑھ ٹیبل سپون
ناریل حسب خواہش
زعفران ایک ٹی سپون (آٹھواں حصہ)
ترکیب:
سب سے پہلے مصالحہ کو سل یا کونڈی میں اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے اور بہت باریک پیس لیں ۔ پھر گھی گرم کر کے اس میں چھوڑ دیں اور ڈیڑھ منٹ تک بھون لیں۔ اس کے بعد پیاز، لہسن، ادرک ڈال کر بادامی رنگ پرتل لیں ۔ پھر دہی پھینٹ کر سرخ مرچ زعفران ملا کر گوشت میں شامل کر لیں اور سب کچھ گوشت سمیت آدھے گھنٹہ تک بھون لیں۔ آنچ کو ہلکا رکھا جائے۔ اس کے بعد ناریل کا دودھ اور پسے ہوئے بادام اس میں ڈال کر ڈھانپ دئیے جائیں اور ہلکی آنچ پرپکنے دیں۔ آدھے گھنٹہ تک پکائیں اور جب گوشت گل جائے اور تمام پانی خشک ہو جائے تو اسے اتار کر پلیٹ میں ڈال لیا جائے۔ پھر سرکہ اور چینی ملا کر ایک پیالے میں اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور جب چٹنی سی بن جائے تو اسے مرغ کے گوشت کے ٹکڑوں پر ڈال دیں اور اس کے اوپر سیسم آئل اور ادرک چھڑک کر اسے خو ب اچھی طرح سے ہلائیں ۔ جب یہ سب کچھ مکس ہو جائے تو اس پر سلاد کے پتے چھڑک دئیے جائیں۔ اگر اس سلاد کو مختلف کھانوں کے ہمراہ نان کے ساتھ تناول کریں گے تو بے حد مزہ اور ذائقہ فراہم کرے گا۔

More From Chicken Ke Salad