Sabz Salad Aur Kalay Zeeray Kay Sath Sirka Tips in Urdu - Sabz Salad Aur Kalay Zeeray Kay Sath Sirka Totkay - Tip No. 1363

Urdu Totkay Sabz Salad Aur Kalay Zeeray Kay Sath Sirka سبز سلاد سیب اور کالے زیرے کے ساتھ سرکہ (Tip No. 1363) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabz Salad Aur Kalay Zeeray Kay Sath Sirka Recipe In Urdu

سبز سلاد سیب اور کالے زیرے کے ساتھ سرکہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1363

سامان:
بند گوبھی درمیانی سائز
سلاد کے پتے ایک عدد میڈیم سائز
سبز پتے حسب ضرورت
چھوٹی مولی پتوں کے ساتھ آٹھ سے دس عدد
اجوائن کپ
پالک کے پتے 16سے20عدد
سیب کا جوس کپ ،120ملی لیٹر
زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
سرکہ سرخ چار ٹیبل سپون
سیاہ مرچ سرخ مرچ ٹیبل سپون پاؤڈر
شہد ایک ٹیبل سپون
کالی مرچ پسی ہوئی ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سجاوٹ:
ولائتی زیرہ ایک ٹیبل سپون
تیار ی:
1۔ ولائتی زیرے کو روسٹ کر کے خشک ہونے دیں ، ٹھنڈا ہونے پر پیس کر لیں ۔
2۔ڈریسنگ کے لئے ولائتی زیرے کو مکس کر کے بوتل میں بند کر لیں۔ اس بوتل کو اپنے نزدیک رکھیں، اگر ضرورت ہو تو
زیفریجریٹر میں رکھ دیں۔
3۔بند گوبھی کو اچھی طرح سے دھو لیں اور درمیان میں سے ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
4۔سلاد کے پتے، ساگ کے پتے ،پالک کے پتے ،مولی کے پتے، اجوائن کے پتے لے کر ان کو وافر پانی میں اچھی طرح سے دھو لیں اور ان کو تازہ اور ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں ۔
5۔ان سب پتوں کو درمیان میں سے چیر نا چاہئے تاکہ ریفریجریٹر میں ٹھنڈک سے نرم اور خستہ ہو جائیں ۔
6۔تقسیم کرنے سے پہلے مکمل طور پر ڈریسنگ کر لیں اور پتوں کو پھیلا دیں، ٹھنڈا کر کے استعمال کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 80
پروٹین 1.4
چکنائی 4.2
کاربوہائیڈریٹس 12
فلائبرز(ریشے) 0.8

More From Mixed Salad