Italian Pasta Salad Tips in Urdu - Italian Pasta Salad Totkay - Tip No. 6374

Urdu Totkay Italian Pasta Salad اٹالین پاستا سلاد (Tip No. 6374) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Italian Pasta Salad Recipe In Urdu

اٹالین پاستا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6374

ساسیجزکے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کرکے رکھ لیں۔
پاستا کو نمک ملے پانی میں آٹھ سے دس منٹ ابالیں اور چھلنی میں ڈال کر اس پر ٹھنڈا پانی بہادیں۔شملہ مرچ اور ہری پیاز کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
ڈریسنگ بنانے کے لئے ایک بوتل میں نمک،کالی مرچ،چینی اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں ۔
پھر اس میں مسٹرڈ پیسٹ اور تھوڑا تھوڑا کرکے کوکنگ آئل شامل کرتے ہوئے تیزی سے ہلائیں۔جب تمام چیزیں یکجان ہو جائیں تو اسے کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھیلے ہوئے پیالے میں ابلاہوا پاستا،ساسیجز،شملہ مرچ اور ہری پیاز ڈالیں اور ان پر تیار کرکے رکھی ہوئی اٹالین، ڈریسنگ ڈالیں،پھر اسے دو چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملا لیں۔

More From Salad