Halka Bhuna Chicken Kali Mirchon Kay Sath Tips in Urdu - Halka Bhuna Chicken Kali Mirchon Kay Sath Totkay - Tip No. 2011

Urdu Totkay Halka Bhuna Chicken Kali Mirchon Kay Sath ہلکا بھنا چکن کالی مرچوں کے ساتھ (Tip No. 2011) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Halka Bhuna Chicken Kali Mirchon Kay Sath Recipe In Urdu

ہلکا بھنا چکن کالی مرچوں کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2011

اجزاء:
چوزے کا سینہ 50گرام
ایک انڈے کی سفیدی
سرکہ دس ملی لیٹر
فرمنٹڈ فلور پیسٹ (خمیرے آٹے کا پیسٹ)
جنجر واٹر (ادرک کا پانی (ککنگ آئل) 25ملی لیٹر
تازہ ہری گرم مرچیں 100گرام
سوئی سوس دس ملی لیٹر
چینی دس گرام
ایم ا یس جی 15گرام
چربی 100گرام
چِلی آئل حسب ذائقہ
کارن سٹارچ 25گرام
بیکنگ سوڈا پانچ گرام
ترکیب تیاری:
چوزے کی کھال اور نسیں سینے سے نکال دیں۔ کیوبز میں کاٹیں۔ ایک پیالے میں 25گرام کارن سٹارچ، پانچ گرام بیکنگ سوڈا ، آدھی انڈے کی سفیدی ، 75ملی لیٹر پانی اور حسب ذائقہ نمک ڈالیں۔ چکن کو رس میں شامل کر یں اور اچھی طرح مکس کر یں۔ ہری مرچیں کاٹ لیں۔
پکانے کی ترکیب:
پین میں چربی گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے تیار شدہ چکن اس میں ڈال کر اتنا فرائی کر یں کہ پکنے کے قریب ہو جائے۔ آگ سے ہٹا کر نکال لیں۔ پین کو دوبارہ آگ پر رکھیں اور مرچیں ڈال کر سٹر فرائی کریں۔ آگ سے ہٹا کر نکال لیں۔
پین میں 25ملی لیٹر آئل گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے خمیر شدہ آٹے کا پیٹ ، چینی ، سوئی سوس، سرکہ ، ادرک کا پانی (جنجر واٹر ) نمک ، ایم ایس جی ڈال کر لگا تار سٹر کر یں۔ جب سوس گاڑھی ہو جائے اس میں چکن اور مرچیں ڈال دیں۔ اس طرح سٹر کر یں کہ ان پر لیپ ہو جائے۔ چِلی آئل چھڑک کر پیش کریں۔

More From Chicken Boneless