Nariyal Murgh Tips in Urdu - Nariyal Murgh Totkay - Tip No. 6571

Urdu Totkay Nariyal Murgh ناریل مرغ (Tip No. 6571) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Murgh Recipe In Urdu

ناریل مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6571

چکن کو دھو کر چھنی میں رکھ دیں تاکہ اچھی طرح خشک ہو جائے۔لہسن،زیرہ اور ہری مرچوں کو پیس لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر ایک سے دو منٹ بھونیں۔پھر اس میں بیسن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔
اس میں چکن کی بوٹیاں ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں،پھر اس میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کرتے جائیں۔
دس سے بارہ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس میں کوکونٹ ملک ،نمک اور کالی مرچ شامل کردیں۔
پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں پھر کڑی پتے ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Murgh Pakwan