Chicken Noodles Shorba Tips in Urdu - Chicken Noodles Shorba Totkay - Tip No. 3354

Urdu Totkay Chicken Noodles Shorba چکن نوڈلز شوربہ (Tip No. 3354) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Noodles Shorba Recipe In Urdu

چکن نوڈلز شوربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3354

اشیاء:
چکن بریسٹ(بون لیس) 175گرام(چوپ کر لیں)
کریمڈکوکونٹ 75گرام
مرغی کی یخنی (گرم کی ہوئی) 4/3 3 کپ
نوڈلز ایک کپ(چھوٹے ٹکڑے کر کے ابال لیں)
تیل ایک کھانے کا چمچہ
لہسن کا جوا(باریک چوپ کر لیں) ایک عدد
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
مکھن دو کھانے کے چمچے
ہری پیاز ایک کھانے کا چمچہ(باریک چوپ کر لیں)
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
ناریل(پسا ہوا) دو کھانے کے چمچے
تازی سرخ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر باریک چوپ کر لیں)
نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک بڑے سوس پین میں تیل گرم کر کے لہسن ڈال کر ایک منٹ تک گولڈن ہونے تک تلیں۔ اس کے بعد گوشت، ہلدی پاؤڈر اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر 3-4منٹ تک ساتے فرائی کر یں۔ کریمڈ کوکونٹ کو یخنی میں ملا کر اچھی طرح حل کرنے کے بعد اسے سوس پین میں ڈال کر لیموں کا رس ، مکھن اور نوڈلز ڈال کر ڈھک کر15منٹ پکائیں۔ اس کے بعد ہری پیاز، ہرا دھنیا، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مزید 5منٹ تک پکائیں۔ ایک فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچہ تیل گرم کر کے اس میں تازی سرخ مرچ اور پسا ہوا ناریل ڈال کر 2-3منٹ تک تلیں۔ ناریل ہلکا براؤن ہو جائے تو آنچ سے اتار لیں۔ سوپ کو سرونگ ڈش میں نکال کر اس کے اوپر ناریل اور سرخ مرچ والا بگھار لگا کر سرو کر یں۔

More From Chicken Boneless