Chikar Cholay Tips in Urdu - Chikar Cholay Totkay - Tip No. 6361

Urdu Totkay Chikar Cholay چکڑ چھولے (Tip No. 6361) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chikar Cholay Recipe In Urdu

چکڑ چھولے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6361

گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر چنوں کو بھگو کر رکھیں پھر ابالتے وقت اس میں دال بھی شامل کردیں اور جب چھولے گل کر بالکل نرم ہو جائیں تو چولہے سے اتارلیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں،پھر اس میں ادرک لہسن،ہلدی،پسی لال مرچ،دیگی مرچ،نمک،دھنیا،دہی اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اتنی دیرپکائیں کہ تمام مصالحے اچھی طرح مکس ہو جائیں۔
جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں چھولے اور دال کا مکسچر شامل کردیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
پھر لکڑی کے چمچ کی مدد سے چھولوں کو ہلکا ہلکا کچل لیں،آخر میں اس میں بھنا زیرہ ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتارلیں۔

More From Pakistani Cuisine