Methi Chaman Tips in Urdu - Methi Chaman Totkay - Tip No. 1193

Urdu Totkay Methi Chaman میتھی چمن (Tip No. 1193) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Methi Chaman Recipe In Urdu

میتھی چمن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1193

اجزا:
پالک کے پتے ایک پاؤ
میتھی کے پتے آدھ پاؤ
تیل تلنے اور پکانے کے لئے
آلو ایک پاؤ
پنیر ڈیڑھ کپ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
دیگی مرچ ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
کشمیری گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ
کھٹی لسی گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ
کھٹی دہی پھینٹی ہوئی آدھا کپ
تیاری :
میتھی اور پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر باریک باریک کاٹ لیں اور باریک پیس لیں ۔ پنیر کو چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر کوکنگ آئل میں سنہری براؤن کر لیں اور تیل نچڑ نے کے لئے چھلنی میں رکھ دیں۔ آلو چھیل کر باریک لمبائی کے رخ کاٹ لیں اور اسی کو کنگ آئل میں تل کر تیل سے نکال کر جاذب پیپر میں رکھ لیں۔ آلو چھیل کر باریک لمبائی کے رخ کاٹ لیں ۔اور اسی کوکوکنگ آئل میں تل کر تیل سے نکال کر جاذب پیپر میں رکھ لیں۔
ترکیب:
فرائنگ پین میں صرف تین چائے کے چمچ کے برابر تیل رہنے دیں اور میتھی پالک کی پیسٹ فرائی کر لیں۔ا ب اس تلی ہوئی پالک میتھی میں کھٹا دہی پھینٹا ہوا نمک ہلدی دھنیا دیگی اور سرخ مرچ شامل کر کے تھوڑی دیر فرائی کریں اور پہلے سے تلے ہوئے آلو اور پنیر کے ٹکڑے شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ آلو نرم ہو جائیں۔ تیل الگ نظر آنے لگے ۔اب اوپر گرم مسالہ چھڑک دیں۔

More From Pakistani Cuisine