Mithaian Namkeen Tips in Urdu - Mithaian Namkeen Totkay - Tip No. 2668

Urdu Totkay Mithaian Namkeen مٹھیاں نمکین (Tip No. 2668) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mithaian Namkeen Recipe In Urdu

مٹھیاں نمکین کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2668

اشیاء:
میدہ 250گرام
گھی 250ملی لیٹر
مرچ سیاہ 15دانے
میٹھا سوڈا چائے کا چوتھائی چمچہ
نمک حسب پسند
ترکیب:
میدے کو اچھی طرح چھان کر صاف کر لیجئے اور اس میں نمک اور میٹھا سوڈا ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح ملا لیجئے۔ پندرہ ملی لیٹر گھی گرم کر کے میدے میں ڈال دیجئے اور ہتھیلیوں سے اتنا مسلئے کہ گھی میدے میں جذب ہو جائے۔ اب تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر میدے کو خوب گوندھیے یہاں تک کہ ملائم ہو جائے مگر سخت رہے۔ اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر چھوٹی چھوٹی روٹیاں یا مٹھیاں بیل لیجئے۔ ہر مٹھی کے درمیان میں ایک ایک دو دوکالی مرچ بھی لگاتی جائیے اور اسے بیلنے سے ذرا اچھی طرح دباؤ دیجئے تاکہ کالی مرچ مٹھی میں چپک جائے۔ اب فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے۔ گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں مٹھیاں ڈال کر انہیں پوڑیوں کی طرح تل لیجئے اور دونوں طرف سے بادامی کر کے نکال لیجئے۔ نہایت خستہ اور مزے دار نمکین مٹھیاں تیار ہیں۔

More From Pakistani Cuisine