Chilli Garlic Prawns Tips in Urdu - Chilli Garlic Prawns Totkay - Tip No. 7053

Urdu Totkay Chilli Garlic Prawns چلی گارلک پرانز (Tip No. 7053) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jheenga Aur Prawns in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chilli Garlic Prawns Recipe In Urdu

چلی گارلک پرانز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7053

اس ڈش کو بنانے کے لئے پہلے چلی آئل تیار کر لیں۔
پین میں تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور لال مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
تین سے چار منٹ بعد چولہے سے اُتار لیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔
اس دوران صاف کئے ہوئے دھلے ہوئے جھینگوں کو پیالے میں ڈالیں اور اس میں چوپ کیا ہوا ہری پیاز کا سفید حصہ،نمک،لہسن کا پاؤڈر،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر میرینیٹ کریں۔
پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ان جھینگوں کو تیز آنچ پر آٹھ سے دس منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں تیار کیا ہوا چلی آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔
باریک چوپ کی ہوئی ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
ڈش میں نکال کر گرم گرم اُبلے ہوئے چاول یا نوڈلز کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Jheenga Aur Prawns