Thai Style Jhengay Ka Salad Tips in Urdu - Thai Style Jhengay Ka Salad Totkay - Tip No. 848

Urdu Totkay Thai Style Jhengay Ka Salad تھائی سٹائل جھینگے کا سلاد (Tip No. 848) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jheenga Aur Prawns in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Thai Style Jhengay Ka Salad Recipe In Urdu

تھائی سٹائل جھینگے کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 848

اشیاء:
مٹر چھلکے سمیت 90گرام
سرخ مرچ آدھی
جھینگے صاف اور پکے ہوئے 12عدد
چلغوزے کی گری 250گرام
ہرا پیاز 3عدد
سبزدھنیا تھوڑے سے پتے
ڈریسگ کے لئے :
لیموں کا رس 2عدد
جھینگے کی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
اخروٹ کا تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن پسا ہوا آدھی پوتھی
ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
کیسٹر شوگر ایک چٹکی
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
تیار کرنے کا طریقہ:
سب سے پہلے ڈریسگ تیا رکریں ۔ تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک طر ف رکھ دیں ۔اب مٹر اور سرخ مرچ کو ابلتے ہوئے پانی میں آدھا منٹ تک ابالنے کے بعد نکال کر خشک ہونے دیں ۔ پھر ایک پیالے میں جھینگے ، چلغوزے کی گریاں ، ہرا پیاز اور دھنیے کی پتیاں ڈال کر اس میں خشک مٹر ملا لیں ۔ اب ان کے اوپر ڈریسنگ کا مکسچر انڈیل کر فوراََاستعمال کریں۔
یہ سلا دچار افراد کے لئے کافی ہے۔

More From Jheenga Aur Prawns