Pepper Prawns Tips in Urdu - Pepper Prawns Totkay - Tip No. 6756

Urdu Totkay Pepper Prawns پیپر پراؤنز (Tip No. 6756) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jheenga Aur Prawns in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pepper Prawns Recipe In Urdu

پیپر پراؤنز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6756

جھینگوں کو دھو کر خشک کر لیں۔
پیالے میں ڈال کر اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر 15-20 منٹ میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد سوس پین میں تیل گرم کریں۔
جھینگے ڈال کر گلابی ہونے تک فرائی کریں اس کے بعد نکال کر پلیٹ میں رکھیں۔
باقی بچے ہوئے تیل میں بے بی کارن‘مشرومز‘سرخ لوبیا‘سرخ مرچ(کٹی ہوئی)‘لیموں کا رس‘چینی‘پیاز‘شملہ مرچ ڈال کر 5 منٹ تک فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں جھینگے اور کارن فلور کا مکسچر ڈال کر سوس کے گاڑھے ہونے تک ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں۔بیکنگ ڈش میں تیل لگا کر اسے چکنا کر لیں۔
اس میں بٹر پیپر شیٹ بچھا کر تیار کیا ہوا آمیزہ اس میں ڈال کر بٹر پیپر کو پیک کرکے بیکنگ ڈش کو پہلے سے گرم اوون میں 250C پر رکھ کر 15-20 منٹ تک بیک کریں۔
مزیدار پیپر پراؤنز تیار ہیں۔
شملہ مرچ اور براؤن پیاز سے گارنش کرکے شروع کریں۔

More From Jheenga Aur Prawns