Chinese Omelette Gravy Tips in Urdu - Chinese Omelette Gravy Totkay - Tip No. 7250

Urdu Totkay Chinese Omelette Gravy چائنیز آملیٹ گریوی (Tip No. 7250) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Anda Omelettes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Omelette Gravy Recipe In Urdu

چائنیز آملیٹ گریوی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7250

ہری پیاز کو دھو کر اس کی پتیوں اور ڈنٹھل کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں۔
انڈوں کو توڑ کر پیالے میں ڈالیں اور اس میں ہری پیاز کی پتیاں،نمک،سفید مرچ اور کالی مرچ ملا کر پھینٹ لیں۔
فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے ہلکا سا گرم کریں اور تھوڑا تھوڑا مکسچر ڈال کر دونوں طرف سے سنہرا فرائی کریں اور آملیٹ کو رول کرکے نکال لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے ہلکا سا گرم کریں اور ہری پیاز کے ڈنٹھل کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں۔
پھر لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔
نمک،لال مرچ،دھنیا،زیرہ اور ہلدی ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
رول کئے ہوئے آملیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور گریوی میں ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں اور گارلک بریڈ یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Anda Omelettes