Chinese Pizza Tips in Urdu - Chinese Pizza Totkay - Tip No. 663

Urdu Totkay Chinese Pizza چائنیز پزا (Tip No. 663) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Pizza Recipe In Urdu

چائنیز پزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 663


اجزاء:
انڈے 3عدد
پنیر 50گرام
خمیر ایک چھو ٹا چمچ
میدہ 250گرام
قیمہ 100گرام
اجینو موتو ایک چھوٹا چمچ
گھی حسب ضرورت
پسی ہوئی سر خ مرچیں 1چمچ
ہری مرچیں تین عدد
ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت
طریقہ:
پیاز چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔قیمہ پہلے سے ابال کر رکھ لیں ۔ہری مرچوں سے بیج نکال دیں اور
اور مرچوں کو چھو ٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تھوڑے سے پانی میں خمیر ڈال کر رکھ چھوڑیں تاکہ وہ پھول جائے۔
میدہ چھان کر الگ رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک بڑی ڈش میں میدہ ڈالیں ۔اس میں تھوڑا سا اجینوموتو اور گھی ملائیں اور اچھی
طرح مکس کریں۔انڈے پھینٹ کر خمیر میں شامل کر یں اور پھر اس کو میدے میں ڈال کر ٹھیک طرح سے گوندیں اور ایک
گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑ یں ۔اسی دورن اسی برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکیں اس میں تمام مصالحہ جات قیمے سمیت
ڈال کر بھونیں اور آگ سے اتار لیں ۔پھر گوندھے ہوئے میدے کو بیلنے سے بیل کر روٹی بنا ئیں اوپر قیمے والا آمیزہ
لگانے سے پہلے ٹماٹو کیچپ لگا ئیں پھر اوون میں روٹی پکائیں اوپر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد اوون سے نکال
کر پلیٹ میں رکھیں اور کھانے کے لئے پیش کریں ۔

More From Baked Dishs