Sooji Aur Sangtray Ki Pudding Tips in Urdu - Sooji Aur Sangtray Ki Pudding Totkay - Tip No. 1021

Urdu Totkay Sooji Aur Sangtray Ki Pudding سوجی اور سنگترے کی پڈنگ (Tip No. 1021) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Sangtray Ki Pudding Recipe In Urdu

سوجی اور سنگترے کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1021

اشیاء:
سوجی سواکپ
سکمڈملک اڑھائی کپ
شکر 2کھانے کے چمچ
سنگترہ 1عددبڑا
انڈے کی سفیدی 1عدد
ترکیب:
1۔اوون کو F ْ400 پر گرم کریں ۔ ایک نان سٹک پین میں سوجی دودھ اور شکر ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ یہاں تک کہ سخت اورملائم ہو جائے تو آنچ سے اتار لیں ۔
2۔سنگترے کا چھلکا اتار کر باریک تاروں کی شکل میں کاٹ لیں ۔سنگترے کا رس اچھی طرح نکال لیں اور گودے پرسے باریک چھلکا یا جھلی اچھی طرح اتار لیں ۔ اور سنگترے کا رس اور کترے ہوئے چھلکے بھی سوجی کے آمیزے میں ڈال دیں ۔
3۔انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ بالکل سخت ہو جائے اسے بھی چمچ کی مدد سے سوجی پر ڈالیں ۔ اب سارے آمیزے کو اوون پروف ڈش میں ڈالیں اور15۔20منٹ بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائے تو گرما گرم پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 158کیلوریز
چکنائی 2.67گرام
جاذب چکنائی 1.54گرام
کولیسٹرول 10.5ملی گرام
فائبر 0.86گرام

More From Baked Dishs