Chocolate Lasagna Tips in Urdu - Chocolate Lasagna Totkay - Tip No. 6594

Urdu Totkay Chocolate Lasagna چاکلیٹ لزانیا (Tip No. 6594) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chocolate And Coco in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Lasagna Recipe In Urdu

چاکلیٹ لزانیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6594

کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر فریزر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کر لیں۔
کریم چیز اور کنڈیسنڈ ملک کو ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
خوبصورت سے پلیٹر میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور بسکٹ کو ساتھ ساتھ رکھ کر تہہ لگا لیں۔
جیلاٹن کو دو چمچ نیم گرم پانی میں چھڑک کر ڈبل بوائلر(ابلتے ہوئے پانی پر پیالے کو رکھ کر)پر پگھلا لیں۔
کریم کو فریزر سے نکال کر برف پر رکھ کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں،اس میں جیلاٹن اور کریم چیز ملا کر پھینٹیں۔پھر اس میں چاکلیٹ چپ ڈال کر ہلکا سا ملا لیں۔
آدھا مکسچر بسکٹ پر ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیں،بقیہ مکسچر کو فریج میں رکھیں۔
جب فریزر والا مکسچر جمنے پر آجائے تو اس پر دو بارہ سے بسکٹ کی تہہ لگائیں اور اس پر بقیہ ٹھنڈا مکسچر ڈال دیں۔ فریزر میں مکمل جمنے کے لئے رکھ دیں۔
پیالے میں کش کی ہوئی چاکلیٹ میں کوکنگ آئل ملائیں ور اسے بھی ڈبل بوائلر پر پگھلا لیں۔لزانیا کی ڈش کو فریزر سے نکال کر اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈال دیں۔

More From Chocolate And Coco