Sotto Ki Badami Paneer Masala Tips in Urdu - Sotto Ki Badami Paneer Masala Totkay - Tip No. 3137

Urdu Totkay Sotto Ki Badami Paneer Masala سٹوں کا بادامی پنیر مصالحہ (Tip No. 3137) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sotto Ki Badami Paneer Masala Recipe In Urdu

سٹوں کا بادامی پنیر مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3137

اشیاء:
چھوٹے سٹے 10-12عدد
کاٹیج پنیر 200گرام
پیاز 2عدد درمیانہ سائز
لہسن 4-5جوے
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
ثابت سرخ مرچ 3-4عدد
بادام 12-15عدد
تیل تین ٹیبل سپون
ٹماٹر کی پیسٹ دو کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
زیرا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
قصوری میتھی ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔سٹے دھو کر باریک سلائسوں میں کاٹ لیں ، پنیر کے ایک انچ سائز کے تکونے ٹکڑے کاٹ لیں۔ لہسن اور پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں۔ ادرک چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں اور آدھا ادرک چھیل کر سجانے کے لئے رکھ دیں۔
2۔ثابت سرخ مرچ کی ڈنڈیاں اتار دیں۔ سرخ مرچ ، بادام، پیاز اور لہسن کو گرائنڈر میں آدھ کپ پانی ڈال کر اچھی سی پیسٹ بنا لیں۔
3۔ایک مائیکروویو پیالے میں پکانے کا تیل، سرخ مرچ ، بادام، پیاز، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر کا گودا، نمک اور آدھا کپ پانی ڈالیں۔ڈھانپ کرمائیکروویوہائی(100%)پر چار منٹ کے لئے پکائیں۔
4۔اتار کر اچھی طرح ہلا لینے کے بعد اس آمیزے میں سلائس کئے ہوئے سٹے ، پنیر کے ٹکڑے ، سرخ مرچ پاؤڈر، زیرا پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور ڈھانپ 5۔کرمائیکروویوہائی(100%)پر آدھ منٹ کے لئے بھونیں پھر میتھی کو ہاتھوں سے مسل کر گریوی کے اوپر چھڑک دیں اور گرما گرم پیش کر یں۔

More From Baked Dishs