Chicken In Lemon Sauce Tips in Urdu - Chicken In Lemon Sauce Totkay - Tip No. 1746

Urdu Totkay Chicken In Lemon Sauce چکن اِن لیمن سوس (Tip No. 1746) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken In Lemon Sauce Recipe In Urdu

چکن اِن لیمن سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1746

اشیاء:
چکن تقریباََ ایک کلو گرام
شملہ مرچ ایک عدد(بڑی)
قصوری میتھی دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن کی پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
کٹا ہوا لیموں ایک چائے کا چمچ
پانی کپ
لیموں کے کنارے چھ عدد گارنش کے لئے
ترکیب:
چربی الگ کر کے چکن کو 15یا16پیسز(pieces) میں کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کو بیج نکال کر لمبائی کے رخ ٹکڑوں کی صورت میں کاٹیں۔ قصوری میتھی کو ہلکی آنچ پر خشک بھون لیں۔ نمک، کالی مرچ اور لہسن کی پیسٹ مکس کر یں اور پھر اس آمیزہ کو اچھی طرح چکن پر مل دیں۔ پھر اسے بیکنگ ڈش میں رکھیں۔ شملہ مرچ ،لیموں کا رس، کٹا ہوا لیموں اور پانی باہم ملائیں اور اس کونصف چکن کے اُوپر ڈال دیں۔ اس کے بعد قصوری میتھی کا چھڑ کاؤ کر یں اور پھر 200سینٹی گریڈ یا 400فارن ھائیٹ درجہ حرارت پر اوون میں رکھ کر 20منٹ یا اُس وقت تک بیک کر یں کہ چکن اچھی طرح گل جائے۔ آخر میں لیموں کے کناروں سے گارنش کر کے پیش کر یں۔

More From Baked Dishs