Balai Walay Tukray Tips in Urdu - Balai Walay Tukray Totkay - Tip No. 3777

Urdu Totkay Balai Walay Tukray بالائی والے ٹکڑے (Tip No. 3777) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Toast Slices Aur Double Roti in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balai Walay Tukray Recipe In Urdu

بالائی والے ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3777

ڈبل روٹی کے توس مناسب حجم میں کٹوا کر کنارے اگر سخت ہوں تو الگ کر لیں
گھی کو خوب گرم کر کے اس میں الائچی کے دانے بھون لیں
اسی میں سلائس بھی تل لیں
چینی میں آدھ لٹر پانی ڈال کر پکا ئیں چاشنی تار دینے لگے تو اتار لیں
بالائی پھینٹ کر اسی میں زعفران ملا لیں
توسوں والے فرائینگ پین یا کھلے منہ کے پتیلے کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور چاشنی توسوں پر ڈال دیں
تھوڑی تھوڑی کر کے بالائی بھی انڈیلتے رہیں کشمش کو بھگو لیں
اسے بادام، اخروٹ اورپستے کے ساتھ توسوں پر ڈال دیں
توسوں کو سہج سہج کر پلٹیں تاکہ ٹوٹنے نہ پائیں اور دونوں طرف سے یکساں طور پر پک جائیں
بالائی اور شیرہ جذب ہو جائے تو کیوڑا ڈال دیں
چند منٹ تک دم لگا دیں۔ ٹکڑے طباق میں نکالیں، ورق لگائیں
پستہ ، بادام اخروٹ اور کشمش سجائیں اور خوبانیوں کا موسم ہو تو گٹھلی نکال کر یہ بھی کناروں پر رکھ لیں

More From Toast Slices Aur Double Roti