Shahi Tukray Tips in Urdu - Shahi Tukray Totkay - Tip No. 3778

Urdu Totkay Shahi Tukray شاہی ٹکڑے (Tip No. 3778) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Toast Slices Aur Double Roti in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Tukray Recipe In Urdu

شاہی ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3778

توس موٹے موٹے کٹوائیں
کنارے سخت ہوں تو الگ کرلیں
گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں سبز الائچیوں کے دانے بھون لیں تو اس کے چار چار ٹکڑے کر کے گھی میں سرخ کر لیں
دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پرچڑھا دیں
جوش آجائے تو پسا ہوا ناریل ڈال دیں
پک پک کر آدھا رہ جائے تو چینی اور زعفران ملا دیں
بالائی پھینٹ کر ڈال دیں
چمچہ چلاتے رہیں
چینی کا شیرہ گاڑھا ہو کر دودھ میں جذب ہو جائے تو تلے ہوئے سلائس میں اس میں ڈال دیں
بادام اور پستہ بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
دودھ بالکل خشک ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر دم پر لگا دیں
ٹکڑے نکال کر طشتری میں ڈالیں
ورق لگائیں
چھوہاروں کو دودھ ابال کر پہلے گلا لیں
گٹھلی پھینک کر اور کتر کر ٹکڑوں پر سجائیں
پستہ اور بادام چھڑکیں اور آڑوؤں کی قاشیں بھی رکھ لیں

More From Toast Slices Aur Double Roti