Creamy Matar Paneer Soup Tips in Urdu - Creamy Matar Paneer Soup Totkay - Tip No. 1802

Urdu Totkay Creamy Matar Paneer Soup کریمی مٹر پنیر سوپ (Tip No. 1802) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Matar Paneer Soup Recipe In Urdu

کریمی مٹر پنیر سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1802

اجزاء:
چکن سٹاک 2کپ
خالص آئل (تیل) ایک کھانے کا چمچ
کٹا ہواپیاز کپ
لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
ہری مرچ(کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
نمک ذائقہ کے لئے
تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ذائقہ کے لئے
ترکیب:
سٹاک چربی سے پاک ہونا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے سٹاک کو رات بھر ریفریجریٹر میں رکھیں ۔ چربی اوپر کی سطح پر آجائے گی، اسے ہٹا کر ضائع کر دیں ۔ تیل کو ایک بڑے سوس پین میں گرم کر یں، پھر اس میں پیاز ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک کھولنے دیں جب تک کہ اس کا رنگ تبدیل نہ ہو جائے۔ پھر اس میں آٹا شامل کر دیں اور ایک منٹ تک ہلاتے رہیں۔ اس کے بعد یہ آمیزہ سٹاک میں آہستہ آہستہ انڈیل دیں ۔ مٹر شامل کر یں اور ڈھکن رکھ کر کچھ دیر پکائیں تاکہ مٹر بھی پک جائیں۔ اس کے نصف کے قریب آمیزہ کو ایک گرائنڈ میں ڈالیں اور پنیر کے ساتھ ملا کر ہموار کرتے ہوئے”پیوری“ کی شکل دے دیں ۔ اس میں لیموں کا جوس شامل کر لیں ۔ پیوری کو باقی سوپ ،نمک، کالی مرچ اور ہری مرچ کے ساتھ گرم کر یں۔ گرم ہونے پر چولہے سے اتار کر گرم گرم ہی پیش کر یں ۔

More From Chinese Soup