Dahi Gosht Tips in Urdu - Dahi Gosht Totkay - Tip No. 4413

Urdu Totkay Dahi Gosht دہی گوشت (Tip No. 4413) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Gosht Recipe In Urdu

دہی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4413

ایک کھلے منہ کا برتن لیں
اس میں کو کنگ آئل کٹی ہوئی پیاز دال چینی کا ٹکڑا الائچی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں
جب پیاز ہلکی براؤن ہو جائے تو اس میں دھنیا، ہلدی ، زیرہ ، لہسن پاؤڈر مرچ پاؤڈر، نمک تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ بھونیں
جب پانی خشک ہو جائے تو مزید تھوڑا سا پانی ڈال کر پانچ منٹ تک مصالحہ بھونیں
جب مصالحے خوشبو دینے لگے تو اس میں دہی ڈال دیں
پھر اس میں گوشت کے ٹکڑے اور کٹا ہوا ٹماٹر ڈال دیں
اس کے بعد ڈھکن سے ڈھک دیں اور چولہے کی آنچ ہلکی کر دیں
گوشت کو بھاپ میں گلنے دیں
تقریباً ایک گھنٹہ تک گوشت کو پکنے دیں
اس دوران چیک کرتی رہیں کہ گوشت گلا ہے کہ نہیں
جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں
پھر اس پر ہرا دھنیا اور سبز مرچ باریک کاٹ کر چھڑک دیں اور کھانے کے لئے پیش کریں

More From Gosht Aur Beef