Matka Gosht Tips in Urdu - Matka Gosht Totkay - Tip No. 1466

Urdu Totkay Matka Gosht مٹکا گوشت (Tip No. 1466) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Matka Gosht Recipe In Urdu

مٹکا گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1466

اشیاء:
گوشت ایک کلو
تیل ایک کپ
میدہ ایک کھانے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ دھنیا پاؤڈر ایک چمچہ چھوٹا
ہلدی تھوڑی سی
کالا اور سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
دہی پاؤ
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
گو شت دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ساتھ ہی لہسن بھی ڈال دیں جب پانی ابل جائے تو اس میں دھنیا ،مرچ اور ہلدی پاؤڈر، نمک، آدھا کپ تیل بھی ساتھ ڈال دیں ۔جب گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں پھر اس میں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور پھر بھونیں ، پھر تقریباََ ایک گلاس پانی ڈال دیں جب سالن اچھی طرح پکنے لگے تو تھوڑے سے پانی میں میدہ گھول کر ڈالیں سفید اور کالا زیرہ بھون کر پیسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور 4.5منٹ پکا کر اتار دیں باقی تیل کو گرم کر یں پھر اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں پہلے سے جلا ہوا کوئلہ سالن میں رکھ کر بگھار دیں۔ لذیذ مٹکا گوشت تیا رہے نان کے ساتھ کھائیں۔

More From Gosht Aur Beef