Dahi Ki Gujiya Tips in Urdu - Dahi Ki Gujiya Totkay - Tip No. 4951

Urdu Totkay Dahi Ki Gujiya دہی کی گجیا (Tip No. 4951) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Ki Gujiya Recipe In Urdu

دہی کی گجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4951

اُرددال زیادہ پانی میں چھ گھنٹے تک بھگو دیں
اسے پیس کر پیسٹ بنالیں
پھرا س میں زیرہ سونف اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح ملالیں
کاجو اور کشمش کاٹ لیں
پھر اچھی طرح ملالیں
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں
ایک پلاسٹک شیٹ پر دال کے آمیزہ سے بھر ہوا ایک چمچہ انڈیلیں
آمیزہ کوڈھائی انچ قطرکے دائرے میں پھیلادیں
کاجو اور کشمش سے بھرا ہوا چائے کاچمچ درمیان میں رکھیں
پلاسٹک شیٹ کے دواوپر کے کوٹوں کو پکڑیں اور اپنی طرف کردوسرے دو کوٹوں سے ملادیں
پھر اس سے آمیزہ ہلال کی شکل اختیار کرے گا پھر گجیا کو آہستہ آہستہ گرم تیل میں ڈالیں
گجیا کو ڈیپ فرائی کریں یہاں تک کہ اس کا رنگ سنہرا بھورا ہوجائے
پھر گرم پانی میں ڈبو دیں
دہی کو پھینٹ لیں اور نمک ڈال لیں
گجیا کو نچوڑ کر دہی میں ڈالیں
پیش کرنے سے قبل بھنا اور پسا ہوا زیرہ سرخ مرچ، دھنیے کے پتے اور ادرک ڈالیں
اُوپر کی چٹنی ڈال کر پیش کریں

More From Yummy Sweet Dish