Rasgullay Tips in Urdu - Rasgullay Totkay - Tip No. 757

Urdu Totkay Rasgullay رس گلے (Tip No. 757) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Desserts And Sweets in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rasgullay Recipe In Urdu

رس گلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 757


اجزاء:
پنیر آدھا کلو
اراروٹ بارہ گرام
چینی حسب ضرورت
روح کیوڑہ حسب ضرورت
ترکیب:
اراروٹ میں تھوڑی سی چینی ملا کر اس کو پنیر میں اچھی طرح گوندھیں تاکہ آٹا ہو جائے ۔تب لکڑی کے تختے پر رکھ کر جس سائزکے رس گلے بنانے ہوں ٹکڑے کاٹ لیں ۔اس کی گولیاں بنائیں ۔اب ان کے لیے ساری چینی کی چاشنی آگ پر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔جب چاشنی ابلنی شروع ہو جائے ، تب وہ گولیاں اس میں ایک ایک کر کے ڈال دیں چاشنی پتلی ہو ابالنے پر چاشنی زیادہ گا ڑھی نہ ہوجائے اس بات کا ضرور خیال رکھیں ۔
اس شک کو دور کرنے کے لئے چاشنی زیادہ گاڑھی نا ہوجائے اس میں تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد پانی ڈالتے جائیں مگر یہ خیال رہے کہ پانی کسی بھی رس گلے پر نہ پڑے ۔گولیوں کو آدھ گھنٹہ تک چاشنی میں ابلنے دو پنیر پک جانے پر رس گلے باہر نہ ٹوٹے اگر چاشنی میں اچھی طرح ڈبویاہو رس گلا ٹوٹنے کا احتمام نہیں رہتا ۔لیجئے رس گلے تیار ہیں ۔تب ان کو نکال کر الگ پہرے گرم شربت میں ڈال دیں ۔اس طرح دوگھنٹے متواتر رہنے دیں چاشنی رس گلے چوس لیں گے۔تب ایک تھال پر ترکیب سے رخت لگا کر کیوڑہ اورگلاب چھڑک دیں ۔نہایت لذیذ رس گلے تیار ہوجائیں گے۔ان رس گلوں پر پستے کی افشاں بھی چھڑکی جاسکتی ہے ۔

More From Punjabi Desserts And Sweets