Moti Choor Kay Ladoo Tips in Urdu - Moti Choor Kay Ladoo Totkay - Tip No. 3556

Urdu Totkay Moti Choor Kay Ladoo موتی چور کے لڈو (Tip No. 3556) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Desserts And Sweets in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Moti Choor Kay Ladoo Recipe In Urdu

موتی چور کے لڈو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3556

دال کو پانی میں اس وقت تک بھگو کر رکھیں
جب تک کہ وہ پھول نہ جائے
پھر سل پر پیس کر کپڑے میں چھان لیں
پھر اس میں گھی ایک چھٹانک بیکنگ پاؤڈر یا کھانے کا سوڈا اور دہی ملا کر دیر تک پھینٹیں
یہ مادہ شہد کی طرح گاڑھا ہو، پھر شکر کا ایک تار کا قوام بنا کر رکھ لیں
پھر کڑاہی میں گھی ڈال کر کسی موٹے چھید کی چھلنی یا پونے میں اس مادے کو ڈال کر جھٹکا دیتے رہیں
قطرے کی طرح یہ مادہ کڑاہی میں گرتا جائے گا
گرتے ہی جلد انہیں نکال لیں اور شیرے میں ملاتے جائیں
کیوڑہ گلاب پہلے ہی قوام میں ملا دیں
جب شیرے میں خوب تر ہو جائیں تو انہیں نکال کر تھوڑی دیر کے بعد لڈو بنائیں
لڈو بناتے وقت ہاتھوں پر گھی لگا لیں تاکہ لڈو بنانے میں کوئی تکلیف نہ ہو

More From Punjabi Desserts And Sweets