Dalia Tips in Urdu - Dalia Totkay - Tip No. 2732

Urdu Totkay Dalia دلیا (Tip No. 2732) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Porridge in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dalia Recipe In Urdu

دلیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2732

اشیاء:
دودھ لیٹر
ڈبے کا دلیا 50گرام
چینی حسب پسند
کیوڑا کھانے والا ایک چمچہ
بادام کی گری 10عدد
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
دلیا صاف کر کے چن لیجئے۔
دیک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر دودھ کو پکنے دیجئے۔ دودھ کو تین چار ابال آجائیں تو دلیہ ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ دلیا نیچے لگ جائے گا۔ دلیا پک کر پھول جائے تو چمچہ اچھی طرح چلا کر چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہوجائے اور دلیا ذرا گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے۔ حسب پسند برتن میں ڈال کر جما لیجئے۔ ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ خوش ذائقہ دلیا تیار ہے۔

More From Porridge