Degi Korma Tips in Urdu - Degi Korma Totkay

دیگی قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Degi Korma Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت ایک کلو
لونگ 10عدد
دھنیا(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
دہی ڈیڑھ کلو
لال مرچ پاؤڈرمرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
لہسن ادرک (پیسٹ ) ایک چائے کے چمچ
سبز الائچی 6سے8عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کیوڑہ چند قطرے
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ 15سے20عدد
ترکیب:
تیل یا گھی گرم کر یں۔ پیاز تل کر نکال لیں اس کے بعد گوشت اور ادرک لہسن ڈال کر فرائی کر یں۔ اس کے بعد نمک، لال مرچ، دھنیا ثابت لونگ، کالی مرچ، سبز الائچی اور دہی ڈال کر 2-3کپ پانی ڈال کر پکائیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو تلی ہوئی پیاز ہاتھ سے مسل کر اس میں ڈال دیں۔ جب گوشت گل جائے تو بھون کر تھوڑا پانی، گرم مصالحہ پاؤڈر، کیوڑا ڈال کردم پر 3-4منٹ رکھ دیں۔ تیار ہو جائے تو نان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید