Parathay Keema Bharay Tips in Urdu - Parathay Keema Bharay Totkay - Tip No. 2833

Urdu Totkay Parathay Keema Bharay پراٹھے قیمہ بھرے (Tip No. 2833) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Parathay Keema Bharay Recipe In Urdu

پراٹھے قیمہ بھرے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2833

اشیاء:
آٹا ایک کلو
قیمہ باریک کلو
پیاز 100گرام
مرچ سبز 6عدد
دھنیا سبز تھوڑا سا
زیرہ سیاہ چائے کا نصف چمچہ
مرچ سیاہ چائے کا نصف چمچہ
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیجئے۔ قیمے کو سل پر باریک پیس کر اس میں نمک، مرچ سرخ، مرچ سبز، مرچ سیاہ، دھنیا، سبز، زیرہ سیاہ، ادرک اور پیاز باریک پیس کر شامل کر لیجئے۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔ ایک پیڑا بیل کر رکھیے اور اس پر قیمے کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ قیمہ باہر نہ نکل سکے۔ اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔ نہایت لذیذ قیمے والے پراٹھے تیار ہیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht