Kharay Masalay Ka Korma Tips in Urdu - Kharay Masalay Ka Korma Totkay - Tip No. 4081

Urdu Totkay Kharay Masalay Ka Korma کھڑے مصالحے کا قورمہ (Tip No. 4081) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kharay Masalay Ka Korma Recipe In Urdu

کھڑے مصالحے کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4081

پیاز کو باریک لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں
پھر انہیں پتیلی میں ڈال کر نمک مرچ گرم مصالحہ (ثابت) مع گھی اور گوشت ڈال دیں
دہی کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر ان اشیاء کے اوپر ڈالیں اور پتیلی کو بند کر کے تقریباً دو گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیں
اتنا وقت گزر جانے کے بعد پتیلی آگ پر رکھیں اور ہلکی آنچ رہنے دیں
پانی نہ ڈالیں
دہی جو پانی چھوڑے گا وہی گوشت کو گلا دینے کے لئے کافی ہوگا
پتیلی کا ڈھکنا سالن پکنے کے دوران میں اٹھا اٹھا کر دیکھنا چاہیے کہ ابھی دہی خشک ہوئی ہے یا نہیں
جب دہی خشک ہو جائے تو پتیلی چولہے پر سے اتار لیں
چند منٹ بعد دوبارہ چولہے پر چڑھا کر گوشت کو بھوننا شروع کریں
جب سالن گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیں

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma