Degi Yakhni Pulao Tips in Urdu - Degi Yakhni Pulao Totkay - Tip No. 6915

Urdu Totkay Degi Yakhni Pulao دیگی یخنی پلاوٴ (Tip No. 6915) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Degi Yakhni Pulao Recipe In Urdu

دیگی یخنی پلاوٴ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6915

1 دیگچی میں پانی اور بیف مکس بوٹی ڈال دیں اور ابال آنے سکم کو اتار لیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
بوائلنگ واٹر میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال کر چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
دیگچی میں گھی ڈال کر پگھلائیں،زیرہ،بڑی الائچی،سبز الائچی،ثابت کالی مرچ،لونگ،بادیان کا پھول اور دار چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ادرک لہسن پیسٹ اور کٹی ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکا لیں۔
فرائیڈ پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹماٹر نرم ہو جانے تک پکا لیں۔
ہلکی آنچ پر دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
نمک،ہلدی پاؤڈر،سرخ مرچ پسی ہوئی،ثابت دھنیا،گرم مصالحہ پاؤڈر،جاوتری پاؤڈر،جائفل پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آئل الگ ہو جانے تک پکا لیں۔
اب پکا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال آنے کے بعد ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ کے لئے پکا لیں۔
 ہری مرچ،آلو بخارا،ہرا دھنیا،ابلے ہوئے چاول،فرائیڈ پیاز ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ کے لئے پکا لیں اور پھر ہلکی آنچ پر 8 سے 10 منٹ کے لئے سٹیم کک کر لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔فرائیڈ پیاز سے گارنش کرکے شروع کریں۔

More From Pulao Pilaf