Korma Mutton Pulao Tips in Urdu - Korma Mutton Pulao Totkay - Tip No. 6729

Urdu Totkay Korma Mutton Pulao قورمہ مٹن پلاؤ (Tip No. 6729) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Korma Mutton Pulao Recipe In Urdu

قورمہ مٹن پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6729

گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں،پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور اس میں گوشت کو سنہری ہونے تک بھونیں۔
پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور ابال آنے پر ہری مرچیں اور دو پیاز کو موٹا موٹا کاٹ کر ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
چاولوں کو دھو کر بھگو دیں اور علیحدہ پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
اس میں پسا ہوا ادرک لہسن،زیرہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر گوشت کو یخنی سے نکال کر اس مصالحے میں ڈال کر بھون لیں۔
چاولوں کو پانی سے نکال کر گوشت کے ساتھ شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر یخنی (یخنی کم از کم تین پیالی ہو ورنہ پانی ملا لیں)ڈال دیں،نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پرپکائیں۔
پانی خشک ہونے پر آجائے تو ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Pulao Pilaf