Delcious Salat Complet Food Tips in Urdu - Delcious Salat Complet Food Totkay - Tip No. 5062

Urdu Totkay Delcious Salat Complet Food ایک دلچسپ سلاد مکمل کھانا (Tip No. 5062) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Delcious  Salat Complet Food Recipe In Urdu

ایک دلچسپ سلاد مکمل کھانا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5062

آلو انڈے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹے ہوئے
گوشت، میکرونی، مٹر، گاجریں اور سیب یہ سب چیزیں ملا کر کسی چینی یا شیشے کے برتن میں ڈالیں
میونیز جو آپ نے پہلے ہی بنا کر رکھا ہوا ہے ڈال دیں اور بہت نرم ہاتھوں سے لکڑی کے چمچ سے ملادیں
کچھ لوگ میونیز کے ساتھ تھوڑی سی کریم بھی پھینٹ کر ملالیتے ہیں
اگر پسند ہو تو سلاد والی ڈش کو لہسن کے جوے سے رگڑ کر لہسن پھینک دیں
اس طرح کرنے سے ایک خفیف سی لہسن کی خوشبو سلاد میں رچ جائے گی
اب کسی چوڑی ڈش میں یہ سلاد سجالیں
اس کے گرد اُبلے ہوئے چقندر کے قتلے، ٹماٹر اور سبز پیاز کاٹ کر رکھ لیں
لیکن یہ چیزیں سلاد کے اندر نہیں رکھنی چاہیں ورنہ سلاد کا رنگ اور نکھار جاتا رہے گا
گرمیوں میں گاجریں اور مٹر نہ ہوں تو کھیرے کے مربع ٹکڑے کاٹ کر ڈال لیں
سرخ بھلیاں (راج ماش) اُبال کر تھوڑی سی ڈالیں
مقصد غذائیت اور رنگ اور خوب صورتی پیدا کرتا ہے
اس لیے آپ اپنی سوچ سے کام لے کر ایک بہت ہی خوب صورت اور مکمل غذا تیار کرسکتی ہیں
جس پر بادام بھی چھڑکا جاسکتا ہے

More From Potato Salad