Egg Florentine Tips in Urdu - Egg Florentine Totkay - Tip No. 6731

Urdu Totkay Egg Florentine ایگ فلورینٹائن (Tip No. 6731) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Egg Florentine Recipe In Urdu

ایگ فلورینٹائن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6731

چکن ساسیجیز کے سلائسز کو گرل پین پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرل کر لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں کچلا ہوا لہسن اور چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر خوشبو آنے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں باریک کٹی ہوئی (صاف دھلی ہوئی) پالک کو جائفل کے ساتھ شامل کر دیں اور تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں کریم ڈال کر ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔اس میں کش کیا ہوا چیز،نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔
انڈوں کو پورچ کرنے کے لئے ابلتے ہوئے پانی میں نمک اور لیموں کا رس ڈالیں اور ایک انڈا ڈال کر اس پر چمچ کی مدد سے پانی کو گھماتے رہیں۔
تاکہ انڈا ہر طرف سے پک جائے۔دو سے تین منٹ بعد احتیاط سے انڈے کو نکال لیں۔اسی طرح سے سارے انڈے بنا لیں۔

More From Eggs