Tallay Hue Kelly Lemon Aur Karamel Tips in Urdu - Tallay Hue Kelly Lemon Aur Karamel Totkay - Tip No. 2324

Urdu Totkay Tallay Hue Kelly Lemon Aur Karamel تلے ہوئے کیلے لیموں اور کیرامل (Tip No. 2324) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tallay Hue Kelly Lemon Aur Karamel Recipe In Urdu

تلے ہوئے کیلے لیموں اور کیرامل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2324

اجزاء:
کیلے چار عدد
میدہ تین کھانے کے چمچ
ناریل کدوکش کر لیں ایک پیالی
تیل فرائی کرنے کے لئے
آمیزہ کے لئے:
میدہ آدھی پیالی
پانی آدھی پیالی
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
تیل ایک کھانے ایک چمچ
کیرامل سیرپ کے لئے:
لیموں دو عدد
براؤن شوگر ایک پیالی
مکھن دو کھانے کے چمچ
پانی چوتھائی پیالی
ترکیب:
آمیزہ تیار کر یں:
میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھان کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس میں آہستہ آہستہ پانی ملائیں۔ حتی کہ آمیزہ ملائم ہو جائے۔ پندرہ منٹ کے لئے آمیزے کو رکھ دیں پھر تیل ملا کر لکڑی کے چمچہ سے اچھی مکس کر یں۔
کیرامل سیرپ تیار کر یں:
لیموں کا رس نکال لیں یہ رس ایک تہائی پیالی ہونا چاہیے اس میں شکر، مکھن اور پانی شامل کر یں۔ شربت درمیانہ آنچ پر گرم کر یں اور چینی اچھی طرح حل کر یں۔ پھر بغیر چمچ ہلائے ابال کر گاڑھا کر لیں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو مزید لیموں کا رس ملائیں۔ شربت کو ہلکی آنچ پر گرم رکھیں۔ کیلوں کو چھیل کر ہر کیلے کے تین عدد ترچھے حصے کر لیں۔ کڑاہی میں کڑاہی کے رنگ کے مطابق تیل یا گھی ڈالیں۔ اور 375درجہ حرارت تک گرم کر یں۔ (تیل کا درجہ حرارت معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا تیل میں ڈالیں اگر یہ 40سیکنڈ میں سنہری ہو جائے تو تیل تیار ہے)
میدہ اور ناریل دو علیحدہ علیحدہ پلیٹوں میں ڈالیں۔ کیلے کے ٹکڑوں کو میدے میں ڈپ کر یں پھر آمیزے میں شامل کر یں۔ چاپ سٹک سے کیلوں کے ایک ایک ٹکڑے کو اٹھائیں اور ان کو ایک منٹ کے لئے گرم تیل میں ڈالیں۔ تلے ہوئے کیلے کفگیر کی مدد سے پیپر ٹاول پر نکا لیں۔ انگلیوں کی مدد سے کیلوں کو ناریل میں اچھی طرح کوٹ کر دیں۔ گرم لیموں کا سیرپ کیلوں پر ڈالیں۔ کیلے سائڈ پر رکھیں اور آمیزہ درمیان میں ڈالیں۔

More From Yummy Sweet Dish