Nariyal Ka Halwa 3 Tips in Urdu - Nariyal Ka Halwa 3 Totkay - Tip No. 2748

Urdu Totkay Nariyal Ka Halwa 3 ناریل کا حلوہ (Tip No. 2748) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Ka Halwa 3 Recipe In Urdu

ناریل کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2748

اشیاء:
کچا ناریل ایک کلو
چینی تین کلو
گھی 350ملی لیٹر
انڈے 10عدد
زعفران ایک چٹکی
الائچی سبز 10عدد
لونگ دو عدد
بالائی 350گرام
کشمش 16دانے
پستہ 10دانے
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
اخروٹ کی گری 50گرام
ترکیب:
کچا ناریل اوپر سے کھرچ لیجئے۔ پھر سل پر نہایت باریک پیس لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اتنی پھینٹئے کہ سفید جھاگ آجائے اور آدھ گھنٹے تک نہ بیٹھے۔ انڈوں کی زردی کو علیحدہ پھینٹ لیجئے اور پھر دونوں کوملا کر پھینٹئے۔ تین کلو چینی میں 4لیٹر پانی ڈال کر پکائیے اور ایک تار کی چاشنی تیار کر لیجئے۔ کشمش صاف کر کے پانی میں بھگو دیجئے۔ پھول جائے تو نکال لیجئے۔ اخروٹ کی گری اور پستہ دھو کر صاف کر لیجئے ، بالائی پھینٹ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں اور لونگیں بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو ناریل ڈال کر ہلکے بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ پھر اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ، پھینٹی ہوئی بالائی۔ زعفران چاشنی، کشمش، پستہ اور اخروٹ کی گری ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکائیے اور چمچہ ہلاتے رہیے۔ شیرہ ، دودھ اور پانی خشک ہو جائے حلوہ گھی چھوڑ دے اور خوشبو دینے لگے تو کیوڑ ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔

More From Fruit Dishes