Garlic Mushrooms Tips in Urdu - Garlic Mushrooms Totkay - Tip No. 7089

Urdu Totkay Garlic Mushrooms گارلک مشرومز (Tip No. 7089) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mushroom Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Garlic Mushrooms Recipe In Urdu

گارلک مشرومز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7089

کھیرے کو صاف دھو کر چھیل لیں اور ہری مرچوں کے ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
مشرومز کو چاہیں تو ثابت رکھیں یا دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ان پر نمک،ایک چوتھائی چائے کا چمچ کالی مرچ اور لہسن چھڑک دیں۔
فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں مشرومز اور چار کھانے کے چمچ یخنی ڈال کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکا کر ڈھکن کھول کر آنچ تیز کر لیں اور سویا ساس چھڑکتے ہوئے فرائی کرکے چولہے سے اُتار لیں۔
بلینڈ کئے ہوئے کھیرے کو یخنی میں ڈال کر پکنے رکھیں اور اس میں نمک اور کالی مرچ ملا لیں،پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
پھر اس میں کارن فلار کو دو کھانے کے چمچ سادے پانی میں گھول کر ملائیں اور لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔
غذائیت سے بھرپور اور منفرد سوپ کو گرم گرم گارلک مشرومز کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Mushroom Dish