Steak With Mushroom Tips in Urdu - Steak With Mushroom Totkay - Tip No. 516

Urdu Totkay Steak With Mushroom اسٹیک ودھ مشروم (Tip No. 516) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mushroom Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Steak With Mushroom Recipe In Urdu

اسٹیک ودھ مشروم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 516

مشروم(سلائس کاٹ لیں) 1کپ
اسٹیک 750گرام
لہسن پیسٹ 3کھانے کے چمچے
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کاچمچہ
ووسٹرشائرسوس 1کھانے کا چمچہ
سویاسوس 1کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچہ
چائینز نمک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ِ ذائقہ
مکھن 2کھانے کے چمچے
ترکیب:
اسٹیکس میں لہسن پیسٹ، سیاہ مرچ پاؤڈر، ووسٹر شائرسوس،سویاسوس، لیموں کارس، چائینز نمک اور نمک ملا کر 1گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں مشروم ڈال کر فرائی کریں اور مشروم کو نکال کر الگ رکھ لیں۔ اس کے بعد میرینیٹ کی ہوئی اسٹیکس کوفرائنگ پین میں ڈال کر لائٹ براؤن ہوجانے تک فرائی کریں۔ سرونگ پلیٹ میں فرائی کی ہوئی اسٹیکس رکھیں اور اس کے اوپر فرائی کئے ہوئے مشروم ڈالیں۔۔ مزیدار اسٹیک ودھ مشروم تیار ہے۔ چپاتی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

More From Mushroom Dish