Karhai Mushroom Tips in Urdu - Karhai Mushroom Totkay - Tip No. 521

Urdu Totkay Karhai Mushroom کڑاہی مشروم (Tip No. 521) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mushroom Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Karhai Mushroom Recipe In Urdu

کڑاہی مشروم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 521

ضروری اشیاء:
مشروم 500گرام
شملہ مرچ 100گرام
ثابت دھنیا 2چائے کے چمچے
ثابت لال مرچ 5عدد
کسوری میتھی 3/4چائے کا چمچہ
ہری مرچ 2عدد (کاٹ لیں)
ادرک (کٹی ہوئی) 2چائے کے چمچے
ٹماٹر 4عدد (کاٹ لیں)
ہرا دھنیا پتے (کاٹ لیں) 2کھانے کے چمچے
گھی 3کھانے کے چمچے
نمک حسب ِ ضرورت
برائے پیسٹ:
لہسن 6جوے (تھوڑے سے پانی میں مکس کرلیں)
ترکیب:
مشروم اور شملہ مرچ کو لمبی پتلی پٹیوں کی شکل میں سلائس کاٹ لیں۔ ثابت دھنیا اور سرخ مرچ کو ملا کر کوٹ لیں۔ گھی گرم کریں، اس میں لہسن کاپیسٹ ملادیں اور ہلکی آنچپر چندسیکنڈتک فرائی کریں۔ اس کے بعد شملہ مرچ اور کٹا ہوا مصالحہ بھی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر 30سیکنڈ تک پکائیں۔
ہری مرچ اور ادرک شامل کر دیں اور منٹ تک فرائی کرلیں۔
ٹماٹر ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں کہ گھی اوپر آ جائے۔ کسوری میتھی اور نمک ڈال دیں اور دوبارہ فرائی کریں۔ آخر میں مشروم ڈال دیں اور دوبارہ فرائی کریں۔۔ آخر میں مشروم ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں کہ گل جائیں۔
اوپرسے کٹے ہوئے ہرے دھنیے کے پتے چھڑک دیں۔ نان اورپراٹھے کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

More From Mushroom Dish