Golden Kebab Tips in Urdu - Golden Kebab Totkay - Tip No. 7011

Urdu Totkay Golden Kebab گولڈن کباب (Tip No. 7011) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Golden Kebab Recipe In Urdu

گولڈن کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7011

چکن بریسٹ کو دھو کر فریزر میں رکھ دیں اور جب سخت ہو جائے تو اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں لیموں کا چھلکا کھرچ کر نکال لیں اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔
اس میں کچلا ہوا لہسن،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
مصالحے کے اس مکسچر میں چکن کی بوٹیاں،چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ اور پیاز اور کینو کے ٹکڑے ڈال دیں۔آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
گرل پین کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ گرم کریں اور اس پر دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں۔
میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں اور سبزیوں کو چھوٹی سیخوں پر لگا لیں اور گرل پین پر تیز آنچ پر گرل کر لیں۔
درمیان میں بچا ہوا مصالحہ بوٹیوں پر ڈالتے جائیں۔جب ہر طرف سے پک جائے تو چولہے سے اُتار لیں۔
ان جھٹ پٹ بننے والے کبابوں کو مایونیز کے ساتھ پیش کرکے بچوں کو خوش کر دیں۔

More From Kebab Aur Tikka