Shahenshahi Tikka Tips in Urdu - Shahenshahi Tikka Totkay - Tip No. 1036

Urdu Totkay Shahenshahi Tikka شہنشاہی تکے (Tip No. 1036) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahenshahi Tikka Recipe In Urdu

شہنشاہی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1036

اشیاء:
گوشت کلو گرام
پیاز 25گرام
ٹماٹر 50گرام
خشخاش ایک چمچہ
ادرک ایک ٹکڑا
بھنے ہوئے چنے دس گرام
بڑے الائچی ایک عدد
لونگ تین عدد
سیاہ مرچیں ایک چمچہ
دہی ایک کپ
گھی 50گرام
خشک دھنیا ایک چمچہ
سرخ مرچیں ایک چمچہ
نمک حسب منشاء
ترکیب:
بکرے کی ران کا گوشت لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور پارچے بنا کر سل پر بٹے سے اس طرح کوٹیں کہ چوڑے اور باریک ہو جائیں ۔ ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔اس کے بعد نمک، سرخ مرچیں ،خشک دھنیا، سیاہ مرچیں، لونگ ،بڑی الائچی کے دانے ،بھنے ہوئے چنے ،ادرک اور خشخاش ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پیس لیں ۔ پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں اور نکال کر باریک پیس لیں ۔ اس پیاز کو بھی پسے ہوئے مسالے میں ملا دیں اور دہی میں ڈال کر مکس کریں ۔اس آمیزے کو گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملائیں تاکہ مسالہ گوشت میں رچ جائے ۔ ایک گھنٹہ تک اس طرح پڑا رہنے دیں ۔پھر گوشت کے پارچے سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی دہکتی ہوئی آگ پر پھیرتے ہوئے بھونیں ۔ ساتھ ساتھ گھی میں کپڑا بھگو کر اوپر نچوڑتے جائیں۔جب تکے ٹھیک طرح سرخ ہو جائیں توسیخ سے نکال لیں ۔

More From Kebab Aur Tikka