Gosht Ka Halwa Tips in Urdu - Gosht Ka Halwa Totkay - Tip No. 3498

Urdu Totkay Gosht Ka Halwa گوشت کا حلوہ (Tip No. 3498) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Ka Halwa Recipe In Urdu

گوشت کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3498

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
کھانڈ تین پاؤ
بادام آٹھ عدد
عرق گلاب دو تولہ
مصری پانچ تولہ
نمک ایک تولہ
دودھ کی بالائی آدھا سیر
پستہ آٹھ تولہ
زعفران دو تولہ
چھوٹی الائچی تین ماشہ
ترکیب:
قیمے کو پانی سے چار یا پانچ مرتبہ دھوئیے پھر نمک ملے ہوئے پانی میں ٹپکائیے اور جب پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو صاف سل پر باریک پیس کر رکھ لیجئے۔ اب باداموں کی گریاں نکالئے اور انہیں ابال کر چھلکا الگ کرنے کے بعد خشک کر کے کتر لیجئے۔ اسی طرح پستوں کو بھی کتر کر رکھ لیں۔ زعفران کو عرق گلاب میں حل کیجئے۔ الائچیوں کے دانے نکال کر ان کو صاف سل پر باریک پیس لیجئے۔ (اگر مصالحہ پیسے کی سل ہو تو اسے پہلے خوب اچھی طرح دھوئیے) مصری کو آگ پر رکھ کر کوفتہ کر لیجئے۔ ابالے ہوئے قیمے کو خوب اچھی طرح گھی میں بھونئیے۔ جب وہ لال ہونے لگے تو آنچ کم کر دیجئے اور دودھ کی بالائی اس میں شامل کر کے بھونتے رہئے۔ چند منٹ بعد اس میں کھانڈ، پستے اور بادام ڈال کر پتیلی چولہے سے اتار لیجئے اور زعفران ، گلاب کا عرق، الائچی کے دانے اورمصری ملا دیجئے۔ حلقہ تیار ہے۔ گوشت کے حلوہ پر خرچ ضرور آتا ہے مگر ایک نادر چیز ہے۔

More From Halwa Jaat