Chinese Noodles Salad Tips in Urdu - Chinese Noodles Salad Totkay - Tip No. 7206

Urdu Totkay Chinese Noodles Salad چائنیز نوڈلز سلاد (Tip No. 7206) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Noodles Salad Recipe In Urdu

چائنیز نوڈلز سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7206

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس پر نمک،کچلا ہوا لہسن اور سویا ساس لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں۔
پھر اسے پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
نوڈلز کو نمک ملے پانی میں ابال کر چھان لیں۔لوبیا کو دھو کر گرم پانی میں بھگو دیں پھر اُبال کر گلا لیں۔
گاجر اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور بے بی کارن کو بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
چکن کو ٹھنڈا ہونے پر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔نوڈلز اور لوبیا کو بھی ٹھنڈا کرکے اس میں ملا لیں۔
ڈریسنگ بنانے کے لئے ایک پیالے میں نمک،چینی،سفید مرچ اور کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں،پھر اس میں سرکہ شامل کر دیں۔
اس مکسچر میں چکن،لوبیا،شملہ مرچ،گاجر اور بے بی کارن کو ڈال کر دو چمچ کی مدد سے ملائیں۔
آخر میں اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔
کچھ دیر فریج میں رکھنے سے اس میں ڈریسنگ اچھی طرح رچ جائے گی۔
پھر اس غذائیت بھرے سلاد کو خوبصورت سے پیالے میں نکال کر شروع کریں۔

More From Salad