Pepperoni Pasta Salad Tips in Urdu - Pepperoni Pasta Salad Totkay - Tip No. 6527

Urdu Totkay Pepperoni Pasta Salad پیپرونی پاستا سلاد (Tip No. 6527) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pepperoni Pasta Salad Recipe In Urdu

پیپرونی پاستا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6527

سب سے پہلے سلاد کی ڈریسنگ تیار کرلیں ۔اس کے لئے ایک بوتل میں نمک، براؤن شوگر، سرکہ، گدری پسی ہوئی کالی مرچ ،ہاٹ ساس اور کوکنگ آئل ڈال دیں اور بوتل کو اچھی طرح بند کرکے تین سے چار منٹ تک تیزی سے ہلائیں۔ ڈریسنگ کو سلاد تیار کرنے تک فریج میں رکھ دیں۔
چھوٹے سائز کے پاستا کو ابال کر رکھ لیں،بروکولی کے پھولوں کو ابلتے ہوئے پانی میں نمک اور چینی کے ساتھ تین سے چار منٹ ابالیں پھر چھلنی میں ڈال کر اس پر ٹھنڈا پانی بہادیں۔
کاٹج چیز کو کچن کاؤنٹر پر رکھ کر ہتھیلی سے رگڑیں پھر اس میں نمک، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور سویا ملا کر اس کو چوکور پلیٹر میں لگا کر فریج میں رکھیں پھر اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔
بڑے پیالے میں پیپرونی،بروکولی،کاٹج چیز اور بے بی ٹماٹو ڈالیں اور اس پر تیار کی ہوئی کوکنگ آئل کی ڈریسنگ ڈال کر دولکڑی کے چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔

More From Salad