Jheenge Bhare Kareele Tips in Urdu - Jheenge Bhare Kareele Totkay - Tip No. 6648

Urdu Totkay Jheenge Bhare Kareele جھینگے بھرے کریلے (Tip No. 6648) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jheenge Bhare Kareele Recipe In Urdu

جھینگے بھرے کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6648

ایک پیالے میں صاف کئے ہوئے جھینگے ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔
کریلوں کو ہلکا ہلکا سا چھیل لیں پھر ہلدی نمک لگا کر کچھ دیر رکھنے کے بعد دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔
پھر ایک پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر جھینگوں کو ہلکا سا فرائی کریں اور ٹھنڈے کرکے کریلوں میں بھر دیں اور کریلوں کو بھی چکنے کئے ہوئے پین میں ہلکے سنہری فرائی کر لیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن ڈال دیں۔
جب پیاز نرم ہو جائے تو اس میں چوپ ٹماٹر،دھنیا،زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں پھر جھینگے بھرے کریلے اوپر رکھ کر پانی کا چھینٹا دیں اور دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Bitter Melon