Pyaz Karele Tips in Urdu - Pyaz Karele Totkay - Tip No. 7219

Urdu Totkay Pyaz Karele پیاز کریلے (Tip No. 7219) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pyaz Karele Recipe In Urdu

پیاز کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7219

کریلوں کو صاف دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال کر باریک قتلے کاٹ لیں،پھر ان پر نمک مل کر پھیلا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو لال مرچوں کے ساتھ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر کریلوں کو صاف دھو لیں تاکہ ان کی کڑواہٹ نکل جائے اور انھیں اچھی طرح خشک کرکے کوکنگ آئل میں پیاز کی طرح سنہری اور خستہ ہونے تک فرائی کریں اور تیل سے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔
دھنیا،زیرہ،رائی،کلونجی،سونف اور میتھی دانے کو کوٹ لیں اور کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کریں،پھر اس میں دہی ڈال کر بھونیں۔
آخر میں اس مصالحے میں فرائی کی ہوئی پیاز اور کریلے ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Bitter Melon