Jhinga Chicken Chatpate Chawal Tips in Urdu - Jhinga Chicken Chatpate Chawal Totkay - Tip No. 6791

Urdu Totkay Jhinga Chicken Chatpate Chawal جھینگا چکن چٹپٹے چاول (Tip No. 6791) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jhinga Chicken Chatpate Chawal Recipe In Urdu

جھینگا چکن چٹپٹے چاول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6791

پیاز کو باریک چوپ کر لیں،چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور جھینگوں کو صاف کر کے دھو کر رکھ لیں۔چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں۔ایک لیموں کا رس نکال لیں اور ایک لیموں کے چھلکے کو کھرچ کر نکال لیں۔
ایک پیالے میں نمک،ایک کھانے کا چمچ لہسن،اجوائن،ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور اس میں چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھیلے ہوئے پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن اور لال مرچ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔پھر اس میں چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
یخنی میں زعفران اور لیموں کا چھلکا ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں اور چاولوں پر ڈال دیں۔ساتھ ہی باریک کٹا ہوا پارسلے بھی شامل کر دیں۔
علیحدہ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں قیمہ ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں،تین سے چار منٹ کے بعد آنچ تیز کرکے بھونیں۔
جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں جھینگے ڈالیں اور لیموں کا رس اور چھوٹے ٹکڑے کی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
چاولوں کا پانی خشک ہونے پر اس میں چکن اور جھینگوں کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر اس منفرد اور مزیدار ڈش کو انجوائے کریں۔

More From Biryani, Rice, Chawal